پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری ٹنڈوالہ یار میں آمد کے موقع پر غلام قادر مری کے بنگلے میں خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔
غلام قادر مری کے بنگلے میں آصف زرداری خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔ وہ ماسک لگائے جھولا جھولتے اور لوگوں کا حال احوال دریافت کرتے رہے۔
اس دوران آصف زرداری قریب آنے والے لوگوں کو ماسک لگانے کا بھی کہتے رہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نواب شاہ اور مٹیاری کے بعد آج ٹنڈوالہیار پہنچے ہیں۔