اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج اور دیگر ججز کو پینشن اور دیگر مراعات دینے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر عدالت عظمی کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف دائر اپیل پر ان چیمبر سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کو سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے سابق جج رانا شمیم اور نواز عباسی کے پنشن سے متعلق فیصلوں پر الگ الگ ترمیمی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی ۔ بدھ کو جسٹس اعجاز الاحسن نے سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے ججز کو پنشن اور دیگر مراعات دینے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے اعتراضات کیخلاف دائر اپیل پر ان چیمبر سماعت کی ۔