• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے دعوے نہیں بڑے بڑے کام کئے، اپنا منشور پہلے بتا دیتا تو مجھے اقتدار میں نہیں آنے دیتے، آصف زرداری

ہم نے دعوے نہیں بڑے بڑے کام کئے،آصف زرداری


نواب شاہ (بیورورپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے دعوے نہیں بڑے بڑے کام کئے، اپنا منشور پہلے بتا دیتا تو مجھے اقتدار میں نہیں آنے دیتے، ان سے ملک نہیں چل رہا لیکن ہم چلائیں گے۔

 تبدیلی نے پاکستان کو تباہ کر دیا، ہم تباہی سے نکالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں راضی خان جمالی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاور میں ہے تو آپ سب پاور میں ہیں، عوام پاور میں ہے ہم نے اپنے منشور میں کبھی بڑے دعوی نہیں کیے البتہ چھوٹے دعویٰ کر کے بڑے بڑے کام ضرور کئے ہیں ، یہ بات کچھ لوگوں کو سمجھ کیوں نہیں آتی کہ میں نے اقتدار سے پہلے دعویٰ نہیں کیا تھا کہ 18 ویں ترمیم لاؤنگا۔

 بلوچستان کو حق دوں گا یا کے پی کےکو نام دلاوُں گا، یہ کہتا تو مجھے اقتدار میں آنے ہی نہیں دیتے الحمدللہ تاریخ میں ہم نے وہ کام کئے جو ان سے نہیں ہوئے ان سے تو ملک نہیں چل رہا لیکن ہم چلائینگے آپکے ووٹوں کی طاقت سے ایک بار پھر ملک کی بھاگ دوڑ پیپلزپارٹی کے ہاتھ میں ہوگی۔

 اس تبدیلی نے ملک کو تباہ کردیاہے لیکن ہم ہی اسے تباہی سے نکالیں گے کیونکہ یہ ملک ہمار ہےہمارے پاس تیل ہے گیس ہے اور کوئلہ ہے ان سب معدنیات کے باوجود حکومتی غلط پالیسوں سے ستر سال میں اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا اس حکومت میں پہنچاہے۔

 آصف علی ذرداری نے کہا کہ ہم نے اس دفعہ ایسا ماسٹر پلان بنایا ہے کہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہی ملک کو چلا سکتا ہے۔

 بعدازاں آصف علی زرداری نے راضی خان جمالی کے بھائی اور میر مقبول جمالی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ علی اکبر جمالی، راشد چانڈیو بھی تھے۔

تازہ ترین