• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگرمافیا کیخلافFIA، نیب، اینٹی کرپشن کو کارروائی تفویض، شیخ رشید

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے نتیجے میں ایف آئی اے کو کا روباری جرم ‘ افغانستان کو اسمگلنگ اور سٹہ مافیا سے متعلق معاملات کی تحقیقات کرنے کا اختیار دیاگیا۔ایف بی آر ‘ مسابقتی کمیشن ‘ نیب اور اینٹی کرپشن کے اداروں کو بھی شوگر مافیا کے خلاف مزید قا نونی کار روائی کا کام سونپاگیا ۔ایف آئی اے نے کل 13انکوائریاں کیں، ایک اسلام آ باد اور12سندھ میں کی گئیں۔20 کیسز درج کئے جن میں سے 11پنجاب اور9سندھ میں درج کئے گئے۔ انہوں نے یہ بات قومی اسمبلی میں وقفہ سو الات کے دوران شمس النساء کے سوال پر تحر یری جواب میں بتائی ۔ فو زیہ بہرام کے سوال پر وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاکستان کی مرد آبادی 48.5 فیصد جبکہ خواتین کی آبادی 51.5 فیصد ہے۔ وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں بتایاکہ نادرانے اب تک 84.28 ملین خواتین کو رجسٹر کیا ہے۔

تازہ ترین