• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید صفدر کی شادی پر اتنا پیسہ کس نے لگایا، شہباز گل

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو جیسے ضمانت ملتی ہے بڑھکیں مارنا شروع کر دیتے ہیں، نون لیگ والے کرامتیں اور چڑھاوے نہ بتائیں رسیدیں دیں، جنید صفدر کی شادی پر اتنا پیسہ کس نے لگایا، کیا اتنا پیسہ کھوکھروں نے لگایا ؟ کیا وہ مئیر کے امیدوار ہیں؟۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون پر تنقید کی اور کہا کہ زرداری صاحب کل جھولے جھول رہے تھےاور پھر ضمانت ملتے ہی بڑی بڑی بڑھکیں مارنا شروع کردی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جھوٹے وعدے پیچھے رہ گئے ہیں ،زرداری صاحب ملک آگے نکل چکا ہے۔

شہباز گل کاکہنا تھا کہ سیاست میں لانچ ہونے کیلئے شخصی جاذبیت نہیں دماغ کی بھی ضرورت ہوتی ہے، ایک بچے کو لانچ کیا گیا، اس بچے کو مہنگے کپڑے پہنائے گئے۔

ان کاکہنا تھا کہ جنید کی والدہ کی لندن تو کیا پاکستان میں کوئی پراپرٹی نہیں ہے، والد 15 سو روپے ماہوار پر ہیں، جنید صفدر کی شادی میں اتنا پیسہ کس نے لگایا ہے؟

انہوںنے سوال کیا کہ کیا جنید کی شادی پر اتنا پیسہ کھوکھروں نے لگایا ہے؟ کیا وہ مئیر کے امیدوار ہیں؟۔


تازہ ترین