• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’جاوید اقبال‘ میں عائشہ عمر کا کردار دیکھ کر لوگ چونک جائینگے، ڈائریکٹر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فلم ڈائریکٹر وجاہت رووف نے اپنی نئی آنے والی فلم "جاوید اقبال" کےمرکزی کردار کے لیے یاسر حسین اور عائشہ عمر کو اس لیے منتخب کیا کیوں کہ وہ گنتی کے ان چند لوگوں میں شامل ہیں جنھوں نے یاسر حسین کو اسٹیج پرپرفام کرتے ہوئے دیکھا ہے, عائشہ عمر کو اس فلم میں کاسٹ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ لوگ عائشہ عمرکو بلبلے کے حوالے سے جانتے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں وجاہت نے بتایا کہ لوگوں نے یاسر حسین کو ٹی وی اسکرین پر مختلف کرداروں میں دیکھا ہے لیکن جو کردار ادا کرتے ہوئے میں نے دیکھا ہے وہ بہت کم لوگ جانتے ہیں، میں جانتا تھا کہ یہ کردار صرف یاسر ہی کر سکتا ہے کیونکہ یہ کام صرف و ہی اداکار کر سکتا ہے جوایک مہینے میں 28دن کام نہ کرتا ہو اور مختلف کرداروں میں ڈھل جانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

انہوں نے عائشہ عمر کے بارے میں بتایاکہ ڈرامہ بلبلے میں اداکارہ سب کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرتی ہیں جب لوگ انھیں ایک مختلف سنجیدہ کردار میں دیکھیں گے تو سب کے لیے ایک نیا روپ ہو گا، اگر ہم اپنے دیکھنے والوں کو چونکانا چاہتے ہیں توعائشہ عمر بہترین اداکارہ ہیں کیوں کہ جب لوگ انھیں روتا ہوا دیکھیں گے اور ان ماؤں کی آواز بنتے ہوئے سنیں گے جن کے بچے قتل ہوئے تو یہ کردار بھی لوگوں کی توجہ اپنی طرف مائل کرے گا۔

ایک سو سے زائد بچوں کے قاتل جاوید اقبال کی زندگی پر بننے والی فلم میں " مرکزی ملزم " کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے یاسر حسین نے بتایا کہ انہیں چھ سال پہلے آفر ہوئی تھی جو انہوں نے فوری قبول کرلی ۔

تازہ ترین