• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں اور پشاور کے دو تحصیل چیئرمین کے انتخابی نتائج روک دیے گئے

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل ککئی اور پشاور کی تحصیل متھرا میں چیئرمین شپ کے انتخابی نتائج روک دیے۔

الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں تحصیل ککئی اور پشاور کی تحصیل متھرا کے چیئرمین کے الیکشن نتائج روک دیے گئے۔

کیس کی سماعت نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات سے متعلق مزید خبریں

بنوں کی تحصیل ککئی میں تحریک انصا ف کے جنید رشید کامیاب ہوئے تھے، جن کی کامیابی جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام اور آزاد امیدوار نے چیلنج کی تھی۔

دوسری طرف پشاور کی تحصیل متھرا کے ابتدائی نتائج میں جمعیت علماء اسلام کے فرید اللّٰہ کامیاب قرار پائے تھے۔

الیکشن کمیشن میں فرید اللّٰہ کی کامیابی جماعت اسلامی کے افتخار احمد نے چیلنج کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کردیے اور ریکارڈ سمیت 29 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین