آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر جیفری شا نے الوداعی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی مفادات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے افغانستان میں امن کی اہمیت اور مفاہمت پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر آسٹریلین ہائی کمشنر نے افغانستان اور علاقائی امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔