• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور :شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی طالبہ کے مبینہ اغوا کی کوشش کے معاملے میں نیا موڑ آ گیا

خیرپور کی شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی طالبہ کے مبینہ اغوا کی کوشش کے معاملے میں نیا موڑ آ گیا۔ ملزم صفدر وسان کے والد معافی مانگنے متاثرہ لڑکی کے گھر پر پہنچ گئے، متاثرہ لڑکی اور والد نے صفدر وسان کو معاف کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں ملزم صفدر وسان سمیت 16 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا، رانی پور تھانے میں درج مقدمے میں لڑائی جھگڑے اورتشدد کی دفعات شامل کی گئیں۔

مقدمے کے مطابق رانی پور میں ملزم نے یونیورسٹی پوائنٹ روکی، بدتمیزی کی اور جھگڑا کیا۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ پوائنٹ میں موجود لڑکیاں میری حفاظت کیلئے کھڑی ہوئیں، ملزم دوسرے دروازے سے بس میں آیا تو طلبہ بھی حفاظت کے لیے کھڑے ہوئے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے یونیورسٹی بس میں طلبہ کو کلپ اور پستول کے بٹ مارے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے وقت متاثرہ لڑکی تھانے میں موجود نہیں تھی، ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر لڑکی کی تحریری درخواست کا متن ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے۔

تازہ ترین