• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شرما کا مداح کی بدتمیزی پر ردعمل

بھارت کے مقبول ترین کرکٹر روہت شرما اپنی شاندار بیٹنگ کے ساتھ شائقین کے ساتھ خوش اخلاق رویے کی وجہ سے پسند کیے جاتے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں روہت شرما نے مداح کی بدتمیزی پر باوقار انداز میں ردعمل دیا ہے۔

38 سالہ روہت شرما نے بطور کپتان بھارت کو ٹی20 ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں فتح سے ہمکنار کیا تھا۔

وہ پریکٹس سیشن کے بعد شائقین کے پاس جاکر اُن سے ملتے ہیں، سیلفی بنواتے اور آٹوگراف دیتے ہیں تاکہ مداحوں کا اعتماد ملے۔

وائرل ویڈیو میں روہت شرما نے اپنی چلتی گاڑی کا شیشہ نیچے کیا اور مداحوں کو ہاتھ ہلاکر جواب دیا، ایسے میں نوجوان مداح غیر مناسب انداز میں آگے آئے تو اسٹار بیٹر نے نہایت وقار اور تحمل کے ساتھ ردعمل دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ ایک مداح نے پہلے روہت شرما سے مصافحہ کیا بعد ازاں مزید شائقین بھی سیلفی لینے کےلیے آگے بڑھے اور چلتی گاڑی سےکرکٹر کا ہاتھ کھینچنے کی کوشش کی۔

اس نامناسب رویے پر روہت شرما نے تحمل کا مظاہر ہ کیا، اپنے مداح کو تنبیہ کی اور پھر گاڑی کی کھڑکی بند کرلی۔

حالیہ دنوں میں بھارتی بیٹر نے وجے ہزارے ٹرافی میں ممبئی کی جانب سے شاندار پرفارمنس دی اور سکم کیخلاف 155 رنز کی اننگز کھیلی۔

وہ ایک بار پھر 11 جنوری سے نیوزی لینڈ کیخلاف شروع ہونے والی 3 ون ڈے سیریز میں نظر آئیں گے۔

انہوں نے 2025ء میں اپنے بین الاقوامی کرکٹ میں 20 ہزار رنز مکمل کیے، بطور کپتان بھارت کو آئی سی سی چیمپئن ٹرافی جتوائی اور پہلی بار آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون بیٹر بن گئے۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید