• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان میں غیر معیاری منرل واٹر کے6یونٹ سیل

ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین و ڈائریکٹر جنرل محمد خالد صدیق کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں پاکستان سٹینڈرڈ و کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) نے چھاپے مار کر غیر معیاری  منرل واٹر کے چھ الگ الگ یونٹ سیل کر دئیے، منرل واٹر کے نمونے بھی قبضے میں لے لئے گئے۔ کارروائی پی ایس کیو سی اے ٹاسک فورس کے چیئرمین عبدالغفار نیازی نے ریجنل انچارج ملتان چوہدری عمر فاروق اور عملہ کے ساتھ کی ٹیم نے عملہ کے ہمراہ جام پور روڈ پل شوریہ کے ساتھ منرل واٹر پر چھاپہ مارا تو پیشگی اطلاع پا کر مالک باہر سے تالے لگا کر اور اندر زیادہ تر منرل واٹر بنانے کا سامان اُٹھا کر غائب تھے، کارروائی میں چھ منرل واٹر یونٹ سیل کر کے منرل واٹر ضائع کر دیا گیا۔ منرل واٹر یونٹ لگانے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، مختلف ناموں سے منرل واٹر خوبصورت لیبل سے غیر معیاری پانی سے بھری بوتلیں شہر کے میڈیکل سٹوروں دکانوں بینکوں اور سرکاری اداروں مین سپلائی کی جاتی تھیں اسلام آباد سے آنے والے ٹاسک فورس کے چیئرمین عبدالغفار نیازی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے منافع کی خاطر انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے معاشرے کے قابل نفرت لوگ ہیں انہوں نے کہا کہ دیگر اشیاء کی کوالٹی پر بھی کاروائی کریں گے۔
تازہ ترین