• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


طالبان حکومت نے افغان الیکشن کمیشن ختم کردیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ طالبان نے جلد بازی سے کام لیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان حکومت کے ترجمان بلال کریمی نے کہا ہے کہ افغان الیکشن کمیشن کی ابھی کوئی ضرورت نہیں، ضرورت پڑی تو الیکشن کمیشن دوبارہ بنالیں گے۔

الیکشن کمیشن کے سربراہ اورنگزیب نے کہا  ہے کہ طالبان نے الیکشن کمیشن ختم کرنے میں جلد بازی سے کام لیا ہے، اس اقدام کے سنگین نتائج ہوں گے۔

افغانستان میں انتخابات کےانعقاد کے لیے آزاد الیکشن کمیشن اور آزاد الیکٹورل کمپلینٹ کمیشن کام کرتا تھا۔

تازہ ترین