• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے سیاست میں آئے، سرتاج عزیز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے سیاست میں آئے لیکن جلد سوچ بدل گئی تھی۔

(ن) لیگ کے دور میں مشیر خارجہ رہنے والے سرتاج عزیز نے جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی کو انٹرویو کے دوران کہا کہ نوّے کی دہائی میں نواز شریف نے طے کرلیا تھا کہ اب سول بالادستی کی جنگ لڑنی ہے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ فوج اس ملک کی حقیقت ہے اور نواز شریف کو اس کا احساس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف دہشتگردی اور کووِڈ جیسے چیلنجز سے لڑنے والی فوج کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، لیکن یہ نہیں چاہتے کہ اس کے بدلے میں فوج سیاست میں اپنی بالادستی بنائے۔

تازہ ترین