ساہیوال(نمائندہ جنگ)سابق تحصیل ناظم رانا عامر شہزاد پر قاتلانہ حملہ، 4گارڈوں سمیت زخمی،راوی کنارے مچھلیوں کے شکار پرجھگڑا ،15 افراد نے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے رانا عامر شہزاد پر حملہ کیا،۔تفصیلات کے مطابق قطب شہانہ راوی پل کے قریب 15 افراد نے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے رانا عامر شہزاد پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔حملے میں سابق تحصیل ناظم کے 4 گارڈ بھی زخمی ہوئے رانا عامر شہزاد کا راوی کنارے مچھلیوں کے شکار پرجھگڑا ہوا زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا،پولیس کے مطابق تھانہ بہادر شاہ نے زخمی پارٹی کو میڈیکل ڈاکٹ جاری کر دیئے ہیں رپورٹ معہ درخواست موصول ہونے پر حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی دوسری پارٹی کے افراد کی تلاش جاری ہے ۔ہوائی فائرنگ کی تصدیق ہوئی ہےزخمی فریقین کو فائر نہ لگے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔