• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمٰن ملک کی کتاب ’’شہید محترمہ بینظیر کا قتل‘‘ کی تقریب رونمائی آج ہوگی

اسلام آباد( عاطف شیرازی) بے نظیربھٹو کی چودھویں برسی کےموقع پر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک سابق وزیراعظم بے نظیر کے قتل کے حوالے سے اردو اور انگریزی کتاب ’’شہید محترمہ بینظیرکا قتل‘‘ کو آج منظرعام پر لائینگے ۔ کتاب انگلش ورژن ( Assassination of Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto) میں بھی دستیاب ہوگی ۔بے نظیربھٹو کی برسی کےموقع پر جلسہ گاہ میں جیالوں اور کارکنان میں کتاب مفت تقسیم کی جائیگی۔کتاب میں پہلی دفعہ بے نظیر قتل سازش میں ملوث ملزمان کا انجام اورمقدمہ کی موجودہ حیثیت کے حوالے سے تفصیل سے بتایا گیا ہے ، کتاب محترمہ شہید کے قتل کےحوالے سے پیپلز پارٹی کے خلاف ہونے والے بے بنیاد پراپگنڈے کے تاثر کو زائل کرنے کے لیے بی بی شہید کی چودویں برسی کےموقع پر لانچ کی جارہی ہے ۔کتاب میں جے آ ئی ٹی کی رپورٹ ، سازش کے ماسٹرمائنڈز،ملزمان کے خاکے، آڈیو کالز کی فرانزک رپورٹ، جائے سازش، ہینڈلرز، سہولت کاروں ، فنانسرز سمیت سازش کے حوالے دیگر اہم تفصیلات شامل ہیں ۔ کتاب کی تقریب رونمائی کےموقع پر آج دن بارہ بجے پریس کانفرنس بھی کی جائیگی۔کتاب آئی آر آر کی ویب سائیٹ سے بھی ڈاون لوڈ کی جاسکے گی۔
تازہ ترین