• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو نوشی کا بڑھتا رجحان بیماریوں کو دعوت دینے کے مترادف ہے‘ پناہ

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے زیر انتظام سول سوسائٹی الائنس سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈیمی، سپارک، اڈنیٹر مانیٹرنگ لیڈی ونگ تحریک انصاف اسلام آباد، چیئر پرسن سدرہ اختر فائونڈیشن، طبی ماہرین، وکلاء اور دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پناہ ثناء اللہ گھمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی کا بڑھتا رجحان بیماریوں کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ پاکستان میں تمباکو نوشی کرنیوالوں کی تعداد 22ملین میں سے ساٹھ فیصد نوجوان ہیں۔شہزاد علی خان‘ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد مرزا‘ خلیل احمد‘ روحی ہاشمی نے کہا کہ تمباکو کا استعمال وباء کی صورت پھیل چکاہے، بروقت قابو نہ پایا گیا تو مہلک امراض میں اضافہ ہو گا۔
تازہ ترین