وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) الطاف حسین سے بات چیت نہیں ہوسکتی۔
ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ بانی متحدہ پر قتل و غارت گری کے مقدمات ہیں، اس لیے اُن سے بات چیت نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے متعلق کہا کہ بلواسطہ رابطہ ضرور ہے، براہ راست کچھ بھی نہیں ہو رہا ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں سرحد پر باڑ کا کام بھی باہمی اشتراک سے ہو، اس میں بہت پیسا لگا اور بڑی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم طالبان کی مدد کرنا چاہتے ہیں جبکہ طالبان نے بھی یقین دلایا ہے کہ اُن کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔