• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز کینگروز کے وار، انگلینڈ چت

میلبورن (جنگ نیوز) ایشز سیریز کے کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔ روایتی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے افتتاحی روز کینگروز نےانگلش بیٹرز کو چت کردیا۔ مہمان ٹیم پہلی اننگز میں185 رنز تک محدود رہی۔ میزبان ٹیم نے پہلے دن کے اختتام تک ایک کھلاڑی کے نقصان پر 61 رنز بنالیے ہیں، انہیں پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے مزید 124 رنز درکار ہیں۔ پہلی اننگز میں کپتان جو روٹ ہی نصف سنچری بناسکے جبکہ جونی بیئرسٹو 35 اور جوز بٹلر نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ اولی روبنسن 22، ڈاوڈ ملان 14، جیک لیچ 13 اور زیک کرولی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ میزبان ٹیم کی جانب سے مارکس ہیرس 20اور نیتھن لیون کوئی رن بنائے بغیر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ڈیوڈ وارنر 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تازہ ترین