• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین رسالت کی دلیرانہ مذمت کرنے پر صدر پیوٹن کو چوہدری شجاعت کا خراج تحسین

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدرو سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے خاتم النبیین حضرت رسول کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پیوٹن نے پوری دنیا کے سامنے جو دلیرانہ موقف اختیار کیا ہے اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شجاعت حسین نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے حضور نبی اکرم ﷺ اپنی جان، مال اور اولاد سے بھی بڑھ کر عزیز ہیں، حضورﷺ کی شان میں گستاخی سے سب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں، اب دنیا جان چکی ہے کہ کسی بھی پیغمبر یا مذہب کی توہین کسی بھی طور سے آزادی اظہار رائے نہیں۔ شجاعت حسین نے کہا کہ میں نے جب سے صدر پیوٹن کو دیکھا ہے ان کی دبنگ شخصیت کا معترف ہوں، موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں ان کا دلیرانہ بیان خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے۔

تازہ ترین