• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقوق کی تحریک میں گوادر کے عوام کیساتھ ہیں، سردار اختر مینگل

حب(نامہ نگار)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اخترجان مینگل نے کہا ہے کہ گوادر مسئلے پر ہم نے 1998 میں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت اسوقت جب سی پیک کا نام نہیں تھا اس وقت گوادر رتوڈیرو کا نام تھا ہم نےاس وقت آواز اٹھائی تھی کہ گوادر کو اسکا حق ملنا چاہیے اسکے بعد مشرف دور حکومت میں ہم نے ساحل وسائل پر بلوچستان کی حاکمیت کا نعرہ لگایا اسکے پاداش میں ہمارے ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا اس وقت کسی جماعت کو ساحل و وسائل کا پتہ تک نہیں تھا ہم اس وقت سے آواز بلند کرتے آرہے ہیں چیک پوسٹوں کیخلاف بھی تب سے ہم بولتے آرہے ہیں یہ اور بات ہے اب گوادر کی عوام نے آواز اٹھائی ہے اس میں تمام جماعتیں شامل ہیں ہم بھی اس تحریک میں شامل ہیں۔حب میں گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ سیندک کے معاہدے کا کبھی چیک اینڈ بیلنس نہیں رہا ہے کبھی بھی سیندک اور ریکوڈک معاہدوں کے حوالے نہیں بتایا گیا کہ یہاں سے کتنا سونا چاندی نکالا گیا ہے ہمیشہ سے جس طرح سوئی سے نکلنے والے گیس سے بلوچستان کو محروم رکھا گیا اسی طرح سیندک اور ریکوڈک کے ذخائر کو بھی مال غنیمت سمجھ کر دوسرے کمپنیوں کو بانٹا گیا ابھی جو بریفنگ دی جارہی ہے ہمیں نہیں پتہ کہ اندر کونسی کھچڑی پک رہی ہے۔

تازہ ترین