• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت ،صحابہؓ واہلبیتؓکے ناموس کیلئے قانون سازی کی جائے

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی،اپنے رپورٹرسے ) کھنہ پل راولپنڈی میں گزشتہ روزسیرت خاتم المعصومین وعظمت صحابہؓ کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت کے صدر علامہ غازی اورنگ زیب فاروقی نے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ حضرت محمدؐکی ختم نبوت اور صحابہؓ کرام کے ناموس کا دفاع ہمارا ایمان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپؐ کی عزت اور عظمت کا پہرا ہر مسلمان کا ایمانی جزو ہے۔ ایم پی اے مولانا معاویہ اعظم طارق نے کہا کہ صحابہؓ دین کی اساس ہیں اور انکی زندگیاں امت مسلمہ کےلیے مشعل راہ ہیں اورانکی عظمت وناموس کا دفاع ہمارا ایمان ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام کی تمام مقدس شخصیات اور بالخصوص صحابہؓ کرام واہلبیتؓ کی ناموس کےلیے مؤثر قانون سازی کی جائے تا کہ فرقہ واریت کا خاتمہ ہو سکے۔ کانفرنس سے ممبر قومی اسمبلی پروفیسر صداقت عباسی،وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بھی خطاب کیا اور اہلسنت والجماعت کے دیرینہ مطالبات کی اپنے اپنے بیانات میں تائید کی ۔کانفرنس سے اہلسنت والجماعت کےمرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ مسعود الرحمن عثمانی،مولانا رضوان مکی،مولانا عبداللہ عباسی حافظ نصیر احمد،قاری عبدالکریم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین