راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) سانحہ لیاقت باغ جس میں پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو سمیت درجنوں کارکنوں کو شہید کیا گیا تھا کی برسی آج ہو گی۔ پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی ورکرز کے زیراہتمام آج جائے شہادت پر قران خوانی و دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔ اتوار کو بھی جائے شہادت پر پی وائی او کینٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام تقریب ہوئی اور جائے شہادت پر چراغاں کیا گیا۔ تقریب میں سٹی صدر بابر سلطان جدون، خالد نواز بوبی، ملک قاسم ادریس، حمید درانی،توقیر عباسی ، ممتاز راجہ، شبیر عابد عباس، گلناز بادشاہ، چوہدری عدنان، ظاہر شاہ، سکندر وسیم خان، کریم کامران، سکندر ممتاز راجہ، عامر عباسی اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔ کارکنوں نے جائے شہادت پر پھول چڑھائے‘ موم بتیاں دیئے جلائے گئے اور نعرہ بازی کی گئی۔ آخر میں اجتماعی دعا کرائی گئی۔ پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آج دن 11بجے بھی تقریب ہو گی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے زیر اہتمام بینظیر بھٹو شہید کی 14ویں برسی کے موقع پر صبح 10 بجے جائے شہادت پر قرآن خوانی ہو گی ۔ پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے صوبائی صدر سید نذر حسین شاہ نے پی ایل بی راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع اور وفاقی دارالحکومت سے پیپلز لیبر بیورو اور ملحقہ مزدور تنظیموں، ٹریڈ یونینز رہنمائوں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ جائے شہادت پر جلسہ میں شرکت یقینی بنائیں۔ پی ایل بی سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد کے مطابق راولپنڈی کے سوا پنجاب کے دیگر ڈویژنوں سے قافلے گڑھی خدا بخش جائینگے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہونیوالی مرکزی تقریب میں شرکت کرینگے۔ادھرپیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام بینظیر بھٹو شہید کی14ویں بر سی کے موقع پر جائےشہادت لیاقت باغ پر تقریب میں پیپلز پارٹی کی جنرل سیکرٹری پنجاب نرگس فیض ملک، ڈویژنل صدر سلیم حیدر، ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان محمود،شعبہ خواتین کی ضلعی صدر سمیرا گل، سٹی صدر سمیرا خان،جنرل سیکرٹری کوثر الطاف، سیکرٹری اطلاعات ناصرہ شاہین ایڈوکیٹ، امتیاز بی بی،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما محمد عامر صدیقی دیگر عہدار اور کارکنوں کی بڑی تعداس شرکت کرے گی ۔