• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بےنظیر بھٹو کی برسی، گڑھی خدا بخش میں جلسے کی تیاریاں مکمل


شہید بےنظیر بھٹو کی 14ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں تعزیتی جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

تعزیتی جلسہ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جس سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور دیگر قائدین خطاب کریں گے، جلسے کے لئے 60 فٹ چوڑا اور 100 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ وقفے وقفے سے اسٹیج کے اطراف سرچنگ کررہے ہیں جبکہ نوڈیرو، رتوڈیرو اور گڑھی خدابخش میں مختلف استقبالیہ کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ 

گڑھی خدا بخش میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر جیالوں کی جانب سے بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید