• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارش، مرتضیٰ وہاب دورے پر نکل پڑے


ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے دورے پر نکل پڑے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا گیا، اس دوران ایڈمنسٹریٹر ضلع جنوبی بھی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ رہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے برنس روڈ، پاکستان چوک، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم ای جناح روڈ، نیٹی جیٹی، ماڑی پور روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا گیا۔

دورے کے دوران بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیاتی عملے کو نکاسی آب کی ہدایت کی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کہیں بارش کا پانی جمع نہ ہونے پائے۔

انتظامیہ کا ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ مختلف مقامات پر نکاسی آب کے لیے مشینری موجود ہے،  بلدیاتی عملہ سڑکوں پر موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید