کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا مینز ٹیم ایونٹ واپڈا نے جیت لیا۔لاہور میں فائنل میں کروماٹیکس کو واپڈانے تین ایک سے شکست دی۔خواتین ٹیم ایونٹ کے فائنل میں آرمی نے کامیابی حاصل کی۔فائنل میں آرمی نے کروماٹیکس کو تین ایک سے ہرایا۔
اس موقع پر سفیر فیصل نیاز ترمذی نے صدرِ پاکستان، وزیرِاعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے روسی صدر کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ صدر پیوٹن نے پاکستان کو روس کا قریبی شراکت دار قرار دیتے ہوئے دو طرفہ تعاون میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
روسی مندوب نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بیانات کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف اور اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی سول سوسائٹی نمائندوں کےنام پر سلامتی کونسل میں امریکی اور اسرائیلی ایجنڈا پیش کیا گیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران اور خطے کی صورتحال پر تشویش ہے اور طاقت کا استعمال صورتحال مزید سنگین کردے گا، سفارتکاری اپنائی جائے۔
امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں نیتن یاہو نے ٹرمپ سے ایران پر ممکنہ حملہ مؤخر کرنے کا کہا تھا۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹی فکیشن آج ہوجائے گا۔
امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ ایران میں قتل عام رکنا چاہیے۔
ترجمان وائٹ ہاوس کیرولائن لیویٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران سے متعلق تمام آپشن بدستور کُھلے رکھے ہیں۔
امریکی شہر منی ایپولس میں زخمی ہونے والے تارکِ وطن پر فائرنگ امریکی امیگریشن افسر نےکی۔
ٹرمپ انتظامیہ نے ایران سے تعلق کی وجہ سے درجن بھر سے زائد شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی حکومت نے لیوی میں اضافہ کر کے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر ملنے والے ریلیف سے محروم کردیا۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکا ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی کرانے کے لیے مدد کی پیشکش کی۔
مائیکل کُوگل مین کا کہنا تھا کہ مذکورہ چارٹ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا،
اہل خانہ نے اہلکاروں پر کارروائی کے دوران سامان لے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔
بھارت میں آندھرا کے ایک خاندان نے سنکرانتی (ایک ہندو تہوار جو کہ سردیوں کے وسط میں منعقد کی جاتی ہے) کے موقع پر داماد کی شادی کے بعد پہلی بار آمد پر استقبال کے لیے 1,374 کھانوں پر مشتمل ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔
گرین لینڈ سے متعلق امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ حکام کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی جس کے بعد ڈنمارک نے اضافی فوج گرین لینڈ بھیج دی ہے