سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر نجی ائیر لائن سے ساوتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاون سے آنے والے 13مسافر قرنطینہ سینٹر میں پہنچے سے قبل ہی فرار ہوگئے۔گزشتہ روز سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر نجی ائیر لائن سے ساوتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاون سے آنے والے 13 مسافر قرطینہ سنیٹر میں پہنچے سے قبل ہی فرار ہوگئے بتایا گیا ہے ساوتھ افریقہ سے آنے والے مسافروں کی تعداد 16 تھی جن میں 3 مسافر قرطینہ سنیٹر گھکڑ سمبڑیال میں موجود ہیں جن میں ساجد ،رضوان اور جلیل شامل ہیں جن کا تعلق ڈسکہ،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے۔محکمہ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ ذرائع کے مطابق ان کے پاس 13 مسافر آئے ہی نہیں جبکہ تین قرطینہ سنیٹر میں موجود ہیں جن کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔