• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ میں گیس کی قلت برقرار


کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی قلت برقرار ہے۔

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شہریوں کو ناشتے اور نہ ہی کھانے کے کی تیاری کے وقت گیس ملتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی کے حکومتی دعوے اب تک دعوے ہی ہیں۔

ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان میں سردی بڑھتے ہی گیس کا پریشر کم نہیں بلکہ انتہائی کم ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گیس ہیٹر اور گیزر تو دور کی بات ہے چولہا جلانا ہی مشکل ہوگیا ہے۔

تازہ ترین