• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانتھا قتل کیس، 18 ملزمان کے ریمانڈ میں مزید 6 روز کی توسیع

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے متشدد ہجوم کے ہاتھوں قتل کیس میں گرفتار 18 ملزمان کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا کرنے پر دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کردی ہے۔

پریانتھا کمارا کیس گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

ملزمان کو آج سیالکوٹ سے اے ٹی سی عدالت لایا گیا، جہاں فاضل جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث ملزمان کو سیشن کورٹ میں ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، جسے ڈیوٹی جج عرفان اکرم نے منظور کرلیا۔

تازہ ترین