کراچی (اسٹاف رپورٹر) بسمہ معروف نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کیلئےدستیابی ظاہر کردی ہے۔ وہ سلیکشن کیلئے کراچی میں وارم اپ میچز میں شرکت کریں گی۔ٹورنامنٹ کیلئے ممکنہ 36 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ یہ تمام کھلاڑی 10 سے 19 جنوری تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں شیڈول سات میچز پر مشتمل سہ فریقی سیریز میں شرکت کریں گی۔ 36 کھلاڑیوں کو دو ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا۔ تیسری ٹیم مقامی لڑکوں پر مشتمل ہوگی۔ ورلڈکپ نیوزی لینڈ میں ہوگا۔ بسمہ نے بیٹی کی پیدائش کے باعث دسمبر 2020 میں چھٹی لی تھی ۔