• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا میچ جیت کر مورال بلند ہوتا ہے، عرفات منہاس

کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عرفات منہاس کا کہنا ہے کہ پہلا میچ جیت کر مورال بلند ہوتا ہے، ہم نے شروع ہی سے بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلی جس کا فائدہ ہوا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کے تیسرے میچ کے بعد فاتح ٹیم کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عرفات منہاس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
جیت سے ٹیم کا مومیںٹم اچھا بنتا ہے۔

عرفات منہاس کا کہنا تھا کہ ٹاپ پلیئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائی اسکورننگ میچ میں رسک لینا پڑتا ہے، جیمز وینس اور خوشدل شاہ نے زبردست بیٹنگ کی۔

عرفات منہاس کا کہنا تھا کہ مس فیلڈنگ گیم کا حصہ ہے، دونوں ٹیموں نے آج اچھی بیٹنگ کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ٹیم میں فرنٹ لائن اسپنر ہوں، آل راؤںڈر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ میں پراپر اسپنر نہیں ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید