• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جٹ‘ کی ریلیز پر باکس آفس نمبرز دیکھ کر گھبراہٹ ہوتی ہے، سنی دیول

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

2023 میں فلم ’غدر 2‘ کے ذریعے دھماکا خیز واپسی کرنے والے اداکار سنی دیول اس وقت اپنی حالیہ ریلیز ’جاٹ‘ کے حوالے سے خبروں میں ہیں، جہاں ’غدر 2‘ نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ ڈالے، وہیں ’جٹ‘ اُس سطح کی مقبولیت حاصل کرنے میں ابھی تک ناکام نظر آ رہی ہے۔

اس صورتحال میں سنی دیول نے ایک انٹرویو میں تسلیم کیا کہ جب لوگ باکس آفس کی باتیں بار بار کرتے ہیں تو تھوڑی گھبراہٹ ضرور محسوس ہوتی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران جب سنی دیول سے پوچھا گیا کہ کیا ’غدر 2‘ کی کامیابی کے بعد ’جاٹ‘ کے باکس آفس پر دباؤ محسوس ہوتا ہے؟ تو انہوں نے کہا، ’’پریشر؟ میں نے زندگی میں کبھی پریشر نہیں لیا لیکن آج کے زمانے میں، چاہے آپ نہ بھی لیں، کوئی نہ کوئی سوئی چبھو دیتا ہے کہ پریشر لو! کیونکہ اتنے چرچے ہونے لگ جاتے ہیں، یہ فگر، وہ فگر! آدمی گھبرانے لگ جاتا ہے۔‘‘

سنی دیول نے مزید کہا، ’میں نے بس فلم میں کام اس اُمید سے کیا ہے کہ لوگوں کو اچھی لگے گی۔ مگر وہ فگر کہاں آئے گا، اس بارے میں ہم کیسے سوچ سکتے ہیں؟ مگر جب بات کرتے ہیں، تب تھوڑی گھبراہٹ ہوتی ہے۔‘

فلم ’جاٹ‘ نے ریلیز کے ابتدائی دنوں میں باکس آفس پر کوئی خاص دھماکہ نہیں کیا۔ دو دن میں فلم صرف 22 کروڑ روپے کا بزنس کر سکی۔ فلم کی ہدایت کاری گوپی چند مالینی نے کی، جن کی یہ پہلی ہندی فلم ہے۔

اس میں سنی دیول کے ساتھ ریجینا کیسندرا، رندیپ ہودا، وینیت کمار سنگھ، سائمی خیر، رامیا کرشنن اور جگپتی بابو بھی شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید