• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے شاٹس پر گزشتہ سال سے کام کر رہا ہوں، سعود شکیل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ نئے شاٹس پر گزشتہ سال سے کام کر رہا ہوں۔

راولپنڈی میں پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس میں سعود شکیل نے کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ کو دیکھتے ہوئے نئے شاٹس سیکھنا ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے شاٹس پر گزشتہ سال سے کام کر رہا ہوں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سوا ہر لیول پر کپتانی کر چکا ہوں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے مزید کہا کہ گزشتہ پی ایس ایل ایڈیشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو انجریز کا سامنا کرنا پڑ گیا تھا، اس بار کوشش کروں گا کھلاڑیوں کو فٹ رکھوں۔

سعود شکیل نے یہ بھی کہا کہ بابراعظم وکٹ پر رک جائے تو دوسری ٹیم کےلیے مشکل بن جاتی ہے۔ محمد عامر تجربہ کار بولر ہیں، انہیں سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ خواجہ نافع ٹاپ آرڈر میں کھیلتے ہیں، مستقبل میں پاکستان کےلیے کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں سعود شکیل نے 42 گیندوں پر 59 رنز کی باری کھیلی، اس دوران انہوں 2 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید