کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ اسکولز کرکٹ لیگ کا آغاز فروری میں ہوگا ۔ پہلے مرحلے کے اختتام پر لیگ کی 30 بہتریں ٹیموں کے مابین 24 میچز کھیلے جائیں گے۔ چھ ٹاپ ٹیمیں سندھ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی۔ چیف سیکرٹری سندھ کے مطابق لیگ پر27 ملین روپے خرچ ہوں گے۔ اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ دونوں شراکت دار سندھ کے 17 مختلف کرکٹ گراؤنڈز کی مشترکہ دیکھ بھال کریں گے۔ اس ضمن میں 57 ملین روپے پی سی بی اور 91 ملین روپے سندھ حکومت خرچ کرے گی۔