• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ نے متنازع SBP ترمیمی بل کی منظوری دے دی

اسلام آباد (مہتاب حیدر) آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے وفاقی کابینہ نے متنازع اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) ترمیمی بل کی منظوری دے دی جس کے تحت حکومت کی جانب سے مرکزی بینک سے قرض لینے پر آئندہ قانون کے تحت کمی کی تجویز دی گئی۔ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل میں گورنر کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کرنے کی تجویز دی گئی۔ یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ آیا یہ موجودہ گورنر اسٹیٹ بینک پر لاگو ہوگا یا نہیں۔ حکومت نے بنیادی طور پر دوسرا ٹیکس قوانین (چوتھا) ترمیمی بل موخر کر دیا کیونکہ پی ٹی آئی کی قیادت والی حکومت کے اتحادیوں نے اس کی مزاحمت کی اور حکومت سے کہا کہ وہ انہیں اعتماد میں لیں۔ حکومت نے ٹیکس قانون (چوتھا) ترمیمی بل موخر کر دیا لیکن دو وفاقی وزراء نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ اس بل کو کابینہ کی خصوصی کمیٹی اگلے 48 گھنٹوں میں یا تو آج یا کل منظور کرلے گی۔

تازہ ترین