• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثمر ہارون بلور کا پشاور میں کرکٹ سے متعلق محسن نقوی کے اعلانات کا خیر مقدم

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اور رکن قومی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ پشاور میں کرکٹ سے متعلق اعلانات کا خیر مقدم کیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ثمر ہارون بلور نے کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا تاریخی نام بحال کرنےکااعلان خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 13سال میں اسٹیڈیم کی تعمیر و تکمیل کے بجائے نام تبدیل کرنے، تختیاں لگانے پر توجہ دی گئی، ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کی تاریخی شناخت اور کرکٹ ورثےکی علامت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تینوں قومی ٹیموں کے درمیان مقابلے نوجوان کرکٹرز کے لیے سیکھنے اور آگے بڑھنے کا اہم موقع ہوں گے، صوبے میں کرکٹ کے بےپناہ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔

ثمر ہارون بلور نے مزید کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع ملیں گے۔

قومی خبریں سے مزید