• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومی کرون، بوسٹر ڈوز کے باوجود برطانیہ، فرانس، اٹلی، یونان، پرتگال میں ریکارڈ کیسز، چین میں مزید لاکھوں افراد لاک ڈائون

پیرس، لندن، برن (اے ایف پی، جنگ نیوز)اومی کرون کا حملہ تیز،بوسٹر ڈوز کے باوجود برطانیہ،فرانس، اٹلی، یونان، پرتگال میں ریکارڈ کیسز،نیدرلینڈز، سوئٹزرلینڈ میںبھی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا،چین میں مزید لاکھوں افراد لاک ڈائون کاشکار،قطر میںطبی عملے کی چھٹیاں معطل،عالمی ادارہ صحت کاکہناہےکہ وائرس صحت کا نظام ہلا کر رکھ سکتا ہے۔غیرملکی میڈیاکےمطابق اومی کرون کا مرکز بننے کے بعد کئی یوروپی ممالک میں گزشتہ روز بھی ریکارڈ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔فرانس میں منگل کو179,807 ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئےجو کہ وباء کے آغاز کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے، ہفتہ کو 104,611 ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ برطانیہ میں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کو چھوڑ کر منگل کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 129,471 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔قبرص، اٹلی اور یونان کی طرح دنیا کی سب سے زیادہ ویکسینیشن کی شرحوں میں سے ایک ہونے کے باوجود پرتگال میںمنگل کو ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے،یونان اور پرتگال میں بالترتیب 21,657 اور 17,172 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیدرلینڈز اور سوئٹزرلینڈ میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔سوئس حکام نے دارالحکومت برن میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سوئٹزرلینڈ براعظم یورپ میں سب سے زیادہ انفیکشن کی شرحوں میں سے ایک ہے، جہاں 20 سال کی عمر کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔وزارت صحت کے کرائسس مینجمنٹ کے سربراہ پیٹرک میتھیس نے کہا کہ ملک میں ایسے لوگوں کے تقریباً 40 کیسز درج کیے گئے ہیں جنہوں نے ’’بوسٹر‘‘ویکسین کی تیسری خوراک حاصل کی تھی، سوئٹزرلینڈ میںمنگل کو 13,000 سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور جنوری میں یہ تعداد 20,000 یومیہ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ادھر قطر کے مرکزی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے ادارے نےکورونا سے نمٹنے کیلئے تمام طبی اور انتظامی عملے کی چھٹیاں معطل کر دی۔خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی 6 ریاستوں بحرین، کویت، عمان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ قطر میںکورونا کے نئے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، چین کے ایک اور شہر یانان میں لاکھوں افراد کو لاک ڈائون کردیاگیا۔عالمی ادارہ صحت نے امریکااور یورپ میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے متنبہ کیا ہےکہ اومیکرون کورونا وائرس صحت کے نظام کوہلا کررکھ دیگا۔

تازہ ترین