• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغداد (جنگ نیوز )جنوبی عراق میں ایک چینی تیل سروسز کی کمپنی کے احاطے کو راکٹ اور گولیوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔عرب میڈیاکے مطابق منگل کی صبح جنوبی عراق کے صوبہ ذی قار میں واقع چینی تیل کمپنی پر حملہ کیا گیا ہے۔صوبہ ذی قار کے ایک سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ حملے کی تحقیقات کی غرض سے 6افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذی قار میں قائم سرکاری تیل کمپنی کے ترجمان کریم الجندیل نے کہا کہ ’چینی کمپنی ’زیپک‘ کو راکٹ اور گولہ بارود سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین