کوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ ، جنرل سیکرٹری پشین میروائس کاکڑ ،سردار بختیار خان باروزئی، صدر تحصیل ناناصاحب شاہ مسعود کاکڑ، حاجی عبدالرحیم ،ملک پائند خان، صدر تحصیل کاریزات ماسٹر عطاء اللہ ،صدر تحصیل بوستان ملک اختر محمد، ماسٹر نذر غرشین، رفیع اللہ طوفان ،چیئرمین محمد خالد ،چیئرمین عبید غرشین، بشیر احمد اورعبداللہ نےبیان میں کہا ہے کہ پہلے سے طے شدہ فیصلے کے مطابق ضلع پشین کو ڈویژن اور دو ضلعوں میں فوری طور پرتقسیم کیا جائے تاکہ 10لاکھ آبادی والے ضلع پشین کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔لہٰذا مسلم لیگ(ن) مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پرضلع پشین کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔درایں اثناء محمد رحیم کاکڑنےکہا کہ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کوئٹہ شہر کی خراب اور بند اسٹریٹ لائٹس کی فوری مرمت کرائی جائے کیونکہ اسٹریٹ لائٹس کی بندش کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیںخاص طور پر عشاء اور فجر کی نماز کے اوقات نمازیوں کو مشکلات سے دورچار ہونا پڑتا ہے ۔