• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدیحہ امام کا ’کپل شرما شو‘ میں جانے کا شوق پورا نہ ہو سکا

پاکستانی معروف اداکارہ مدیحہ امام کا بھارتی کامیڈی شو ’ دی کپل شرما شو‘ میں جانے کا شوق پورا نہ ہو سکا۔

آج کل جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’دلِ مومن‘ میں نظر آنے والی اداکارہ بھارتی فلم ’ڈیئر مایا‘ میں بھی کام کر چکی ہیں۔

مدیحہ امام نے بھارت میں کام کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اُنہوں نے متعدد جگہوں پر اپنی فلم کی شوٹنگ کی پروموشن کرنی تھی جن میں ایک بھارتی معروف کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو ‘ بھی شامل تھا۔‘

اُنہیں یہ سُن کر بہت خوشی ہوئی تھی کہ وہ کپل شرما کے شو میں اپنی فلم کی تشہیر کے لیے جائیں گی مگر پاک بھارت تنازعات کے پیش نظر بگڑتی صورتحال کے سبب وہ پاکستان واپس آگئی تھیں اور کپل شرما کے شو میں نہیں جا سکی تھیں۔

مدیحہ امام نے مزید کہا کہ’اُنہیں سلمان خان اور فرحان اختر کی پروڈکشن میں بننے والی فلموں کی بھی آفرز آ رہی تھیں مگر وہ سب پروجیکٹس بھی حالات کے نظر ہو گئے۔‘

تازہ ترین