• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت نے ایسا کیا کہا جس پر کرن کندرا شرما گئے؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 15 میں شریک کنٹسٹنٹ راکھی ساونت نے ایسی بات کردی جسے سن کر دوسرے کنٹسٹنٹ کرن کندرا شرما گئے۔ 

یہ شو ختم ہونے میں اب چند ہی ہفتے باقی ہیں اور اس دوران شو میں شامل کنٹسٹنٹس کے رشتے اور رویے ہر گزرتے دن کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں۔ 

ایسے میں کرن کندرا اور تیجسوی پرکاش کے درمیان قربت زیادہ دیکھی جارہی ہے اور اس پر راکھی ساونت نے بھی چٹکلا چھوڑ دیا۔ 

راکھی نے کرن سے کہا کہ ’میں کیا بول رہی ہوں، لڑکی بہت اچھی ہے، سب کچھ اچھا ہے، مارچ میں آپ کو بولا ہے شادی کا، اسی سے شادی کرلے۔‘

اس پر کرن شرما گئے اور کہا کہ ’میں نے تیجسوری سے کہا کہ ہم پہلے ڈر رہے تھے کہ اندر (بگ باس ہاؤس) جاکر کیا ہوگا اب ڈر یہ ہے کہ باہر جاکر کیا ہوگا؟‘

واضح رہے کہ راکھی ساونت کے مبینہ شوہر رتیش بھی اس شو کا حصہ تھے لیکن وہ پہلے ہی شو سے باہر ہوگئے تھے۔ 

تازہ ترین