اسکینڈلز میں اِن رہنے والی بالی ووڈ سیلبرٹی راکھی ساونت نے ریئلٹی شو بگ باس کے رواں سیزن میں کے دوران انکشاف کیا کہ ان کی فیملی کی خواتین پر بہت زیادہ سختیاں کی جاتی تھیں اور انہیں کسی بھی قسم کی کوئی آزادی حاصل نہیں تھی۔
ایک موقع پر راکھی ساونت خود کو ’بدکردار‘ کہنے پر جذباتی بھی ہوگئیں۔
راکھی ساونت خود کو بدکردار سمجھے جانے پر جذباتی بھی ہوگئیں، ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ ڈانسر ہونے کی وجہ سے انہیں اچھے کردار کا حامل نہیں سمجھا جاتا تھا اور ان کے رشتے صرف اس لیے مسترد کردیئے گئے کہ وہ ڈانسر ہیں۔
اپنے بچپن کی یادیں شیئر کرتے ہوئے راکھی ساونت نے بتایا کہ اُنہیں بالکونی میں جانے تک کی اجازت نہیں تھی جبکہ فیملی کی بڑی خواتین کو تو بھنویں بنوانا اور ویکس کروانا تک منع تھا۔
راکھی ساونت نے حیرت انگیز انکشاف کیا کہ انہیں ایک بار انکل سے سخت مار پڑی تھی جس کی وجہ سے انہیں متعدد ٹانکے لگے تھے۔
انہوں نے کہا کہ صرف فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ شخص اچھے کردار کا حامل نہیں، کیا بالی ووڈ کا حصہ ہونا یا ڈانسر ہونا غلط ہے؟