• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی، آج 2 ہزار 234 نئے کیس رپورٹ

دنیا کے دیگر خطوں کی طرح متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی آگئی ہے۔ بدھ کو امارات میں جون کے بعد سے اب تک کے ایک دن کے سب سے زیادہ 2 ہزار 234 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ امارات میں رواں ماہ کے شروع میں اومی کرون ویرینٹ کے کیس کی تصدیق ہوئی تھی۔

امارات میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد اکتوبر میں 100 سے کم تھی، جس میں دسمبر میں تیزی آئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ہجوم میں ماسک پہننے کی پابندی برقرار ہے۔

تازہ ترین