• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ولیم کی فکر میں ملکہ برطانیہ کی نیندیں اڑ گئیں

ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کے پوتے اور تاج کے امیدواروں میں دوسرے نمبر پر موجود شہزادہ ولیم کی فکر میں نیندیں اڑ گئیں۔ 

بتایا جارہا ہے کہ شہزادہ ولیم کی فکر کرتے ہوئے ملکہ رات بھر جاگتی رہتی ہیں۔ 

ملکہ ایلزبتھ دوم کے ہیلی کاپٹر کو 1967 میں حادثہ پیش آیا تھا جس میں ملکہ کے فلائٹ کیپٹن ایئرکموڈور جان بلونٹ اور دیگر تین افراد مارے گئے تھے۔ 

اس حادثے کے بعد سے ملکہ نے ہیلی کاپٹر میں سفر نہیں کیا اور پھر بلآخر اپنی شادی کی شمالی آئرلینڈ میں سلور جوبلی منانے کے لیے 1977 میں ہیلی کاپٹر میں سفر کیا تھا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے ملکہ کو مکمل طور پر جنجھوڑ کر رکھ دیا تھا اور اسی وجہ سے اپنے پوتے شہزادہ ولیم اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے پریشان رہتی ہیں۔ 

بتایا جارہا ہے کہ ڈیوک آف کیمبریج اکثر اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے ہیں جبکہ متعدد مرتبہ ملکہ برطانیہ انہیں ایسا کرنے سے منع کرچکی ہیں تاکہ کسی بھی سانحے سے بچا جاسکے۔

تازہ ترین