ایران میں 150میگاواٹ سولر سیل فیکٹری کا افتتاح کردیا گیا، تہران سے آپریٹ ہونے والی سولر سیل فیکٹری خطے میں سلیکون سولر سیل کی پیداوار کرنے والی پہلی فیکٹری ہوگی۔
ایران کے قابل تجدید توانائی سے متعلق ادارے کے مطابق سولر سیل فیکٹری کا افتتاح ایرانی وزیر توانائی علی اکبر مہربیان نے کیا۔
علی اکبر مہربیان کا کہنا ہے کہ سولر سیل فیکٹری سے ایران قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلیٰ اہداف مقرر کرنے کے قابل ہوسکے گا۔