• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل سیون میں سو فیصد تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئندہ ماہ ہونے والی پاکستان سپر لیگ سیون میں سو فیصد تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔27جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے بارے میں این سی او سی نے مراسلہ جاری کردیا ہے تاہم تماشائیوں کے لئے ایس او پیز مقرر کی گئی ہیں۔ٹورنامنٹ کے میچ کراچی سے شروع ہوکر لاہور میں ختم ہوں گے۔ پی سی بیکا کہنا ہے کہ این سی او سی کے ڈائریکٹر آپریشنزنے وفاق، صوبوں پی سی بی کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

تازہ ترین