کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ آسٹریلیا سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایشیز سیریز کےچوتھے ٹیسٹ میں تماشائیوں کی بڑی تعداد کے لئے پر امید ہے۔ ایشزسیریز کا چوتھا ٹیسٹ 5 جنوری سے شروع ہو گا۔ نیو ساؤتھ ویلز میں بدھ کو 11ہزار 201نئے کووڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کووڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود شائقین کو کرکٹ سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔ چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے بتایا کہ وینیوز کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، وائرس سے حفاظت کے لئے پلانز پر کام کیا جا رہا ہے ، سب لوگ ہدایات پر عمل کریں تو اسٹیڈیم آ سکتے ہیں۔