• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی ادارے ختم کرنے والوں کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہئے، احسن اقبال

نارووال(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ( ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے ختم کر نے والوں کے خلاف پر آرٹیکل 6کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ بلدیاتی نمائندوں کی سلب مدت بحال کرے گی،1993میں معزز سپریم کورٹ نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو بحال کیا تو چند ہی سیکنڈ میں میاں محمد نواز نوازشریف اپنے عہدے وزیر اعظم پاکستان کے طور پر بحال ہوگئے لیکن معزز سپریم کورٹ نے بلدیاتی نظام کو پنجاب میں بحال کیا تو حکومت نے سات ماہ تک عدالت فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں پھینک کر رکھا معزز عدالت کے فیصلے کی اتنی بے توقیری اس حکومت نے جتنی کی اس سے پہلے اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔

تازہ ترین