• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر پارٹی اپنے سر پر اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ چاہتی ہے، وہ منتخب حکومت کے ساتھ، شیخ رشید

راولپنڈی(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہا کہ ہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھےتاہم اچھی بات یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ منتخب حکومت کے ساتھ ہے۔

نواز شریف آئیںیانہ آئیں ‘ کوئی فرق نہیں پڑتا،کچھ نہیں ہونے والا،عمران خان ڈنکے کی چوٹ پر پانچ سال پورے کریں گے‘ہم اگلا الیکشن عمران کے ساتھ زوردار طریقے سے لڑیں گے۔

اپوزیشن کوئی بھی مارچ کرلے‘اپوزیشن کے پیٹ میںجو درد ہے وہ ٹی وی پر نہیں بتا سکتا،منی بجٹ سے کوئی قیامت نہیں آئے گی وہ پاس ہوجائےگا، امید ہے عمران خان پانچویں سال مہنگائی ختم کردیں گے۔

کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے بعد مولانا فضل الرحمن اب اسمبلیوں سے استعفوں کامطالبہ نہیں کریں گے ۔ بدھ کو یہا ں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اتحادی جماعتیں ناراض ہوتی رہتی ہیں۔

 جو بھی ہے وہ اپوزیشن کے ساتھ تو نہیں، ناراض ہونے کا یہی وقت ہے‘ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشریف نے یہیں آنا ہے ‘ تین لوگ یہاں ہیں سیاسی تابوت کو اٹھانے کیلئے چار پائے چاہیے ہوتے ہیں۔

اپوزیشن سے درخواست ہے کہ وہ مارچ ضرور کریں تاہم 23 مارچ کی تاریخ کو 30 مارچ کر دیں‘23 مارچ کو بڑے بڑے مہمان آرہے ہیں، پہلی دفعہ رافیل کے توڑ میں جے ایس 10 فلائنگ پریڈ کرے گا۔

افواج عظیم ہیں ، اور اپنے دفاع سے غافل نہیں ہیں۔

تازہ ترین