• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، ریکارڈ میں رد و بدل کرنیوالے پولیس افسر کی درخواست مسترد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے پولیس افسر کی جانب سے جعلسازی اور ریکارڈ میں رد و بدل سے متعلق سروس ٹریبونل کے فیصلہ کیخلاف اے ایس آئی سہراب خان کی درخواست مسترد کردی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس قاضی عیسیٰ فائز اور جسٹس امین الدین پر مشتمل بینچ کے روبرو پولیس افسر کی جانب سے جعلسازی اور ریکارڈ میں رد و بدل سے متعلق سروس ٹریبونل کے فیصلہ کیخلاف اے ایس آئی سہراب خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر سعادت رضوی نے کہا کہ اے ایس آئی سہراب خان نے ریکارڈ ٹیمپر کرکے تاریخ پیدائش بدل دی۔

تازہ ترین