لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرانوالہ کے تھانہ احمد نگر کی حدود میں بھکاری خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے جس کے بعد پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ دریں اثناء گوجرانوالہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور خاتون سے زیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔